آفریدی کی اننگزضائع،رزاق نے لیسٹرکوچیمپئن بنا دیا


  کاؤنٹی فرینڈلائف ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میں شاہد آفریدی کی طوفانی اننگز ضائع ہوگئی۔عبدالرزاق نے سیمی فائنل اور فائنل میں عمدہ کارکردگی سے لیسٹر شائر کو چیمپئن بنادیا۔فرینڈلائف ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل میں شاہد آفریدی نے سمرسٹ کے خلاف بیالیس گیندوں پر اسی رنز بنائے،جس میں چھ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے اور سولہ رنز دیکر ایک وکٹ لی، لیکن انکی کاؤنٹی ہیمپشائر بارش سے متاثرہ ٹائی میچ سپراوورپر ہارگئی۔ شاہد آفریدی نے سپر اوور میں بولنگ کرتے ہوئے سولہ رنز دیے اور بیٹنگ میں چار رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔لیسٹر کی جانب سے عبدالرزاق نے لنکاشائرکیخلاف سیمی فائنل میں ناقابل چھتیس رنز بنائے اورفائنل میں سمرسیٹ کے مقابل تینتیس رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور فائنل میں ایک وکٹ بھی لی۔رزاق کی آل راؤنڈر پرفارمنس کی وجہ سے لیسٹر شائر کاؤنٹی اٹھارہ رنز کی فتح کیساتھ فرینڈ لائف ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گئی۔

Comments