اولمپکس کی تیاریاں،آصف باجوہ اور مشل وین ڈین کی ملاقات

قومی ہاکی ٹیم کے کوچ مشل وین ڈین نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری آصف باجوہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اولمپکس کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔  نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ہونے والی ملاقات میں مشل وین ڈین اور آصف باجوہ کے مابین اولمپکس 2012ء کی تیاریوں سے سلسلہ میں تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل کا لائھہ عمل تیار کیا گیا۔ پی ایچ ایف کے سیکرٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ پہلی ایشین چیمپئنز ٹرافی سے اولمپکس کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

Comments