دوروزہ پریکٹس میچ میں پاکستان کی بیٹنگ ناکام


پاکستان کی ٹیم زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ سے قبل بیٹنگ پریکٹس میں ناکام رہی اور پوری ٹیم صرف دو سو بائیس رنز بنا سکی۔ بلاوایو میں دو روزہ میچ کے پہلے دن پاکستان کی ٹیم دو سو بائیس رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ اوپنرز محمد حفیظ کے صفر اور توفیق عمر کے نو رنز پر آوٹ ہونے کے بعد یونس خان اور اظہر علی نے تیسری وکٹ پر ایک سو بارہ رنز کا اضافہ کیا۔ یونس خان اکہتر اور اظہر سرسٹھ رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ کپتان مصباح الحق چھتیس گیندوں پرکوئی رن بنائے بغیر آوٹ ہو گئے۔
زمبابوے الیون کی جانب سے اسپنرز گریگ لیمب نے تین اور والر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں پہلے دن کا کھیل ختم ہونے پر زمبابوے الیون نے بغیر کسی نقصان کے تیس رنز بنائے تھے۔

Comments