پیڈربورن …ایشین چیمپئن پاکستان اسکواش ٹیم ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل مرحلے تک رسائی میں ناکام ہو گئی، آخری گروپ میچ میں ڈنمارک کے ہاتھوں شکست کے بعدقومی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔جرمنی کے شہر پیڈربورن میں جاری چیمپئن شپ کے آخری گروپ میچ میں ڈنمارک نے کوچ سے محروم پاکستان ٹیم کو 2-1 سے شکست دی ، پہلے میچ میں یاسر بٹ نے راسموس نیلسن کو شکست دے کر برتری دلائی لیکن دوسرے میچ میں مورٹن سورسیر نے وقار محبوب کو 3-2ے شکست دے کر میچ 1-1سے برابر کردیا۔ تیسرے میچ میں کرسٹن فورٹ نے عامر اطلس کو 3-1 سے شکست دے کر ڈنمارک کو فتح دلادی۔ پاکستانی ٹیم اس سے پہلے ملائیشیا کیخلاف بھی میچ ہار گئی تھی۔
Comments
Post a Comment