پاکستانی کھلاڑیوں کی عیدالفطر پر قوم کو مبارکباد


کراچی: پاکستانی کھلاڑیوں نے عیدالفطرپرپیغام میں قوم کومبارکباد دی ہے ان کا کہنا ہے کہ خوشی کے اس موقع پرملک کے لیے قربانی دینے اورفسادات کی نذر ہونے والے شہریوں کو بھی یاد رکھا جائے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ عید ایک ایسا اہم اسلامی تہوار ہے جس میں ہرمسلمان ایک دوسرے سے کھلے دل سے ملتا ہے یہ موقع امت مسلمہ کی یکجہتی کی بھی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانیوں کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ گلے شکوے ختم کرکے ایک ہوجانا چاہیے۔ اور اپنی خوشیوں میں سب کو شامل کرنا چاہیے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہوگی کہ وہ عید پر ان غریب نادار لوگوں کا بھی ساتھ دیں جو اپنوں سے بچھڑ گئے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹردانش کنیریا کا کہنا ہے کہ وہ ہندو تو ہیں لیکن اپنے مسلمان دوستوں کی خوشی میں شامل ہوتے ہیں۔ کھلاڑی ہوں یا عام شہری سب کی یہی خواہش ہے کہ ہے کہ ملک میں امن اور خوش حالی ہو تاکہ ہر پاکستانی عید بھرپور انداز میں مناسکے۔

Comments