جوہانسبرگ ۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم آئندہ سال فروری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پر وہ تین ٹوئنٹی 20 ، تین ایک روزہ اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ۔ جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے دورہ کا آغاز ٹوئنٹی 20 میچ سے کرے گی ۔ پہلا ٹوئنٹی 20 میچ 17 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹوئنٹی 20 میچ 19 فروری کو کھیلا جائے گا ۔ تیسرا ٹوئنٹی 20 میچ 22 فروری کو کھیلا جائے گا ۔ ٹوئنٹی 20 میچز کے بعد ایک روزہ سیریز کا آغاز ہو گا ۔ پہلا ایک روزہ میچ 25 فروری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ 29 فروری کو کھیلا جائے گا ۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 3 مارچ کو کھیلا جائے گا ۔ ایک روزہ سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہو گا ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 سے 11 مارچ تک کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 15 سے 19 مارچ تک کھیلا جائے گا ۔ ٹیسٹ سیریز کا آخری اور تیسرا ٹیسٹ 23 مارچ سے 27 مارچ تک کھیلا جائے گا ۔
Comments
Post a Comment