دورہ زمبابوے کے لیے قومی کرکٹ ٹیم آج رات روانہ ہوگی۔ شعیب ملک ویزا ملنے کی صورت میں ٹیم کے ساتھ جائیں گے۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ دو روز پہلے ختم ہو گیا تھا جس کے بعد تمام کھلاڑی اپنے گھروں کو چلے گئے تھے ۔ قومی ٹیم آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں اکٹھی ہوگی جہاں سے چوبیس اور پچیس اگست کی درمیانی شب زمبابوے کے لیے روانہ ہوگی۔ کوچ وقار یونس کی قومی ٹیم کے ساتھ یہ آخری سیریز ہے ۔ دورہ زمبابوے میں قومی ٹیم ایک ٹیسٹ دو ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔
Comments
Post a Comment