قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ہفتے کو ہیمپشائر کی جانب سے فرینڈ لائف ٹی ٹوئنٹی سیمی فائنل اور فائنل کھیلیں گے۔ فرینڈ لائف ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل اور فائنل ہفتے کو کھیلے جائیں گے۔جن میں لنکاشائر کا مقابلہ لیسٹرشائر اور ہیمپشائر کا سمرسٹ سے ہوگا۔ شاہد آفریدی نے ہیمپشائر کیلئےٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے نو میچوں میں سو رنز بنائے، جس میں انکا بہترین اسکور چھتیس رنز رہا۔ بولنگ میں وہ سولہ وکٹیں لیکر کاؤنٹی کے تیسرے کامیاب بولر ہیں۔ انکی بہترین بولنگ بیس رنز کے عوض پانچ وکٹیں رہیں۔ سیمی فائنلز کی فاتح ٹیموں کے درمیان فائنل بھی ہفتے کوہی کھیلا جائیگا۔ آل راؤنڈر عبدالرزاق لیسٹر شائر سے کھیل رہے ہیں اور ہیمپشائر اور لیسٹر شائر کے فائنل میں پہنچنے پر پاکستان کے دونوں اسٹار پلیئرز ایک دوسرے کے خلاف کھیلیں گے۔
Comments
Post a Comment