مشہور زمانہ برازیلی فٹبالر زیکو عراق کی فٹبال ٹیم کی کوچنگ کرینگے

ریوڈی جنیرو…برازیل کے سابق مشہور زمانہ فٹ بالر زیکو عراق کی فٹ بال ٹیم کے کوچ بن رہے ہیں۔اپنے وقت کے مایہ ناز فٹ بالر زیکو نے کہا ہے ان کے عراق فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ تمام معاملات طے ہو گئے ہیں، صرف دستخط ہونا باقی ہیں۔ وہ چند روز میں عراق کی قومی فٹبال ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ ان کا معاہدہ2013کے ایشین گیمز تک ہو گا اگر عراق نے برازیل میں2014 میں ہونیوالے عالمی کپ کیلئے کوالیفائی کیا تو وہ اس کا حصہ ہونگے۔58 سالہ زیکو نے2002سے2006تک جاپان فٹ بال ٹیم کی کوچنگ کی تھی اور جاپان نے جرمنی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔وہ ترکی، ازبکستان ، یونان اور روس کے ٹاپ کلبز کیلئے بھی کام کر چکے ہیں۔

Comments