لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم جمعرات کی صبح زمبابوے روانہ ہو گی۔سابق کپتان شعیب ملک ویزہ ملنے کی صورت میں ٹیم کے ہمراہ روانہ ہوں گے۔مصباح الحق کی قیادت میں پاکستان ٹیم جمعرات کی علی الصبح لاہورسے براستہ ابوظہبی زمبابوے جائیگی،جہاں قومی ٹیم ایک ٹیسٹ ، تین ون ڈے انٹرنیشنل اور دوٹی 20 میچزکھیلے گی۔ کھلاڑیوں کوزمبابوے کیلئے جنوبی افریقہ کا ٹرانزٹ ویزہ درکار ہے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ویزے توبروقت حاصل کر لئے گئے لیکن کیمپ کے آخری دن ٹیم میں شامل ہونیوالے سابق کپتان شعیب ملک کے ویزے کیلئے اپلائی کیا جا چکا ہے۔ اگرشعیب ملک کو ویزہ جاری ہو گیا تو وہ ٹیم کے ہمراہ جائیں گے ورنہ وہ دو تین روز کی تاخیرسے زمبابوے جائیں گے۔
Comments
Post a Comment