انگلینڈ میں شیڈول پاک بھارت فٹبال سیریز ملتوی
تاریخ میں پہلی مرتبہ انگلینڈ کی سرزمین میں شیڈول پاکستان اور بھارت کی فٹبال سیریز ملتوی ہوگئی ہے۔
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ سیریز کمرشل وجوہات کی بناء پر ملتوی ہوئی۔ انگلینڈ میں قومی فٹ بال ٹیم کو روایتی حریف بھارت کے خلاف دو میچز کی سریز کھیلنا تھی۔ پہلا میچ تین ستمبر جبکہ دوسرا نو سمتبر کو کھیلا جانا تھا۔ پی ایف ایف کا کہنا ہے کہ سیریز کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment