سینئرز سمیت کسی کھلاڑی پر دروازے بند نہیں کئے، پی ایچ ایف

لاہور: پی ایچ ایف کے سیکرٹری آصف باجوہ نے کہا ہے کہ فیڈریشن نے سینئرز سمیت کسی کھلاڑی پر دروازے بند نہیں کئے، فٹنس اور فارم ثابت کرکے کم بیک کر سکتے ہیں۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ سینئر پلیئرز کو آرام دے کر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کا مقصد میگا ایونٹس کے لئے بہترین کمبی نیشن تیار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر پلیئرز کو اولمپکس میں موقع نہ دینے کا تاثر درست نہیں، سینئرز سمیت کوئی بھی کھلاڑی فٹنس اور فارم ثابت کرکے ٹیم میں شامل ہو سکتا ہے۔ سیکرٹری نے کہا کہ پہلی ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں قومی ٹیم عمدہ پرفارمنس دکھا کر ٹائٹل جیتنے کی پوری اہلیت رکھتی ہے۔ آصف باجوہ نے بتایا کہ ایشین چیمپیئنز ٹرافی سے پہلے قومی ٹیم میزبان چین اور جاپان کے خلاف دو پریکٹس میچز بھی کھیلے گی۔

Comments