قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی سے ٹیم میں بہتری آئے گی، وقار یونس کے جانے سے ٹیم پر فرق پڑے گا، وقار یونس کو دورہ زمبابوے میں شاندار کارکردگی کے ساتھ رخصت کریں گے، ملکی یا غیر ملکی کوچ کی تعیناتی کرکٹ بورڈ کا کام ہے، لاہورمیں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کی ٹیم میں واپسی خوش آئند ہے، شعیب ملک فٹ اور زبردست پرفارم کررہے ہیں اور اچھا پرفارم کر کے ہی ٹیم میں واپس آئے ہیں، ان کے آنے سے ٹیم میں بہتری آئے گی، انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کو دوبارہ ٹیم میں شامل ہونے کا موقع ملا انہیں اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، مصبا ح الحق کا کہنا تھا کہ وقار یونس کے جانے سے دکھ ہوا وہ بہت ہی اچھے کوچ تھے انہوں نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا ہے ان کی نگرانی میں نوجوان کھلاڑیوں نے اچھا کھیل پیش کیا۔
Comments
Post a Comment