پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد آئندہ ماہ لندن میں ہونیوالے آئی سی سی چیف ایگزیکٹو اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ سبحان احمد گیارہ ستمبر کو لندن میں آئی سی سی ایوارڈ کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے جس کے بعد چیف ایگزیکٹوز اجلاس بارہ اور تیرہ ستمبر کو ہوگا۔ میٹنگ میں پاکستان کے بارے میں آئی سی سی ٹاسک ٹیم کی رپورٹ اور اس پر عمل درآمدکاجائزہ لیاجائیگا، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ پی سی بی کے ذرائع کے مطابق بورڈ کوابھی کرکٹ گورننگ باڈی کی جانب سے اجلاس کا ایجنڈہ موصول نہیں ہوا۔اجلاس کا ایجنڈہ ملنے کے بعد اس کے لئے تیاری کی جائے گی۔
Comments
Post a Comment