تاشقند میں رگبی ٹورنامنٹ، قومی ٹیم جیت کے لئے پرعزم


 پاکستان رگبی ٹیم ایشین انڈرٹوینٹی ڈویڑن تھری رگبی چیمپین شپ میں شرکت کےلئےتین ستمبر کو ازبکستان روانہ ہو گی پاکستانی دستہ چوبیس کھلاڑی اور چار ایفیشلز پر مشتمل ہو گا۔ پاکستان رگبی یونین کے صدر فوزی خواجہ نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ یہ چیمپین شپ چھ سے بارہ ستمبر تک تاشقند میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستان سمیت سنگاپور، قازقستان اور ازبکستان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس چیمپین شپ کے لئے قومی ٹیم نے بہت محنت کی ہے اور امید ہے کہ ٹیم اس ایونٹ میں کامیابی حاصل کرے گی۔

Comments