ٹینس گرینڈ سلیم یوایس اوپن کے ڈراز کی تقریب



دوہزار گیارہ کے آخری ٹینس گرینڈ سلیم یوایس اوپن کے ڈراز رنگارنگ تقریب میں نکالے گئے۔ نیویارک کے بلی جین کنگ ٹینس ایرینا میں عالمی نمبر دو رافیل نڈال نے ڈراز نکالنے میں مدد کی۔
 رافیل نڈال یوایس اوپن کے دفاعی چیمپئن ہیں لیکن سربیا کے نوواک یوکووچ اس سال آسٹریلین اوپن اور ومبلڈن سمیت سات ٹائٹل جیت کر نڈال کی جگہ نمبرایک کی حیثیت سے یو ایس اوپن کے ٹاپ سیڈ ہیں۔
 رافیل نڈال نے کہا کہ یوایس اوپن وہ اکثر تھکن یا فٹنس مسائل کا شکارہوتے ہیں لیکن اس بار بہترین جسمانی حالت میں اور دفاع کیلئے پرعزم ہیں۔
  ویمنز سرکٹ میں جہاں تین بار کی یوایس اوپن چیمپئن سرینا ولیمز کی واپسی خوش آئندہ ہے وہیں دفاعی چیمپئن کم کلائسٹرز کی غیر موجودگی سے پرستاروں کو مایوسی ہوگی۔یوایس اوپن پیر سے شروع ہوگا۔

Comments