ونڈے رینکنگ، پاکستان کو تمام میچز جیتنا ہونگے

دبئی: آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کو اپنی نمبر 6 پوزیشن برقرار رکھنے کے لیے زمبابوے کے خلاف تینوں ون ڈے انٹرنیشنل جیتنا ہوں گے۔ اس وقت پاکستان کے 54 پوائنٹس ہیں۔ ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلوی ٹیم ٹاپ پر ہے۔ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز تین دو سے جیتنے کے بعد آسٹریلیا 130 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ 119 پوائنٹس کے ساتھ سری لنکا دوسرے عالمی چیمپئن بھارت 117 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ جنوبی افریقا چوتھے، انگلینڈ پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔ نیوزی لینڈ ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔ اگر بھارتی ٹیم انگلینڈ کو ون ڈے سیریز میں چار ایک سے ہراتی ہے تو وہ دوسری پوزیشن حاصل کر سکتی ہے۔

Comments