پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل شب ویسٹ انڈیز کیلئے روانہ ہو گی


لاہور…پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کل شب کراچی سے ویسٹ انڈیز کیلئے روانہ ہو گی۔ثنا میر کی قیادت میں پاکستان ٹیم لاہور سے اپنے سفرکا آغاز کریگی، جہاں سے ٹیم کراچی پہنچنے کے بعد چندگھنٹے آرام کے بعداسی شب ویسٹ انڈیز کیلئے روانہ ہو جا ئیگی۔پاکستان ٹیم چار ایک روزہ اورچارٹی 20 میچزکھیلے گی۔ کپتان ثنا میر نے اس دورے کو بڑی اہمیت حامل قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تمام کھلاڑی مکمل فٹ ہیں اورمضبوط ٹیم کے خلاف اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

Comments