ٹینس گرینڈسلیم یوایس اوپن کا آج سے آغاز

دوہزار گیارہ کا آخری ٹینس گرینڈ سلیم یوایس اوپن کا آج سے نیویارک میں شروع ہورہاہے۔ٹورنامنٹ کا آئرن طوفان سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ اسپین کے رافیل نڈال مینز سنگلز کے دفاعی چیمپئن ہیں۔خواتین دفاعی چیمپئن بلجیم کی کم کلائسٹر زخمی ہونے کی وجہ سے شرکت نہیں کررہیں۔  عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک یوکووچ اور ڈنمارک کی کیرویلین وزنیکی یوایس اوپن کے ٹاپ سیڈ ہیں۔فلیشنگ میڈوز ٹینس ایرینا میں یوایس اوپن کے تیاریاں طوفان آئرن سے متاثر ہوئی ہیں۔آئرن اس ہفتے نیویارک میں تباہی مچاسکتاہے اور منتظمین کو میچز پروگرام کے مطابق ہونے کا یقین نہیں ہے۔ اتوار کو یوایس اوپن کی روایتی پریس کانفرنس سے دفاعی چیمپئن رافیل نڈال ،پانچ مرتبہ کے فاتح راجر فیڈرر،عالمی نمبر چاراینڈی مرے خواتین ورلڈ نمبرچار ماریا شراپوا نے خطاب کیااور اس میں زیادہ تر متوقع طوفان ہی موضوع گفتگو رہا ۔

Comments