سنسناٹی ٹینس:اعصام الحق اور بوپنا کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے


 پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بوپنا نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیاہے۔ امریکا میں جاری ٹورنامنٹ میں پانچویں سیڈ اعصام الحق اور روہن بوپنا کو پہلے راوٴنڈ میں بائی حاصل تھی۔ پاک،بھارت پیئر نے ایونٹ کا آغاز ارجنٹائن کے یوان مناکو اور یوان اگناسیو چیلا پر تین سیٹ کے سخت مقابلے میں فتح سے کیا۔اعصام اوربوپنا نے چھ تین،پانچ سات اور دس چار کے اسکورسے فتح پائی اور کوارٹرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ سیمی فائنل میں رسائی کیلئے اعصام اور بوپنا کا مقابلہ فرانس کے مائیکل لورڈا اورکروشیا کے نیند زمونچ پر مشتمل چوتھے سیڈ پیئر سے ہوگا۔

Comments