بھارت کو ہرانا ایک بڑی کامیابی ہے : اسٹراؤس


 انگلینڈ کے کپتان اینڈریو اسٹراوٴس نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف کامیابی ان کی ٹیم کے اچھے مستقبل کی ضمانت ہے۔ انگلینڈ نے بھارت کے خلاف اوول میں چوتھا اور آخری ٹیسٹ ایک اننگزاور آٹھ رنز سے جیت کر چار میچوں کی سیریز میں تمام کے تمام ٹیسٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ تمام میچوں میں کامیابی کو کرکٹ کی اصطلاح میں کلین سوئپ کہا جاتاہے۔ اس کامیابی پر اسٹراؤس نے کہا کہ ان کی ٹیم نے آخری ٹیسٹ اس عزم کے ساتھ کھیلا کہ وہ کلین سوئپ کرنا چاہتی تھی۔ اسٹراؤس نے بھارت کے خلاف کامیابی کو انگلش ٹیم کے مستقبل کے لئے اچھا قرار دیا۔  بھارت کے خلاف کامیابی سے انگلینڈ کی ٹیم ٹیسٹ کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آگئی ہے۔بھارت کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کہا کہ وہ اپنے کھلاڑیوں کی کوششوں سے مطمئن ہیں حالانکہ ان کے بیٹسمین رنز نہیں بنا سکے لیکن انہوں نے اپنی بھر پور کوششیں کیں۔

Comments