آرام کرنے سے ہمیشہ میری بولنگ خراب ہوئی، عمر گل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ آرام کرنے سے ان کی بولنگ ہمیشہ خراب ہوئی تاہم سلیکشن کمیٹی کی جانب دورہ زمبابوے کیلئے آرام دینے کا فیصلہ درست ہے ، سخت محنت کر رہا ہوں ، جلد دوبارہ ردھم میں آجاؤں گا، انگلینڈ اور سری لنکا کیخلاف سیریز کا بے تابی سے منتظر ہوں، وقار یونس کی کوچنگ سے بہت فائدہ ہوا۔اپنے انٹرویو میں عمر گل نے کہا کہ ٹیم میں واپسی کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں،جلد دوبارہ ردھم میں آجاؤں گا۔ عمر گل نے کہا کہ ٹیم کی فتوحات میں کلیدی کردار ادا کرنا چاہتا ہوں، شعیب اختر کی عدم موجودگی میں وہ اپنا کردار ادا کریں گے ۔ عمر گل نے کہا کہ ورلڈ کپ کے دوران ان کی کارکردگی اچھی رہی تاہم سیمی فائنل میں ناقص کارکردگی کا بہت دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی سے مطمئن اور خوش ہیں تاہم گھر والوں کی فرمائش پوری کرنا آسان نہیں۔

Comments