سنسناتی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا فائنل آج عالمی نمبرایک نوواک یوکووچ اور اینڈی مرے کے درمیان کھیلاجائیگا۔ ٹینس گرینڈ سلیم یوایس اوپن سے قبل آخری وارم اپ میچ کے سیمی فائنل میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈیچ انجری کی وجہ سے مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔ عالمی نمبرایک سربیا کے نوواک یوکووچ نے برڈیچ کے خلاف پہلا سیٹ سات پانچ کے اسکور سے جیت کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔عالمی نمبرچار برطانیہ کے اینڈی مرے نے امریکاکے مارڈی فش کو چھ تین اور سات چھ کے اسکور سے شکست دیدی۔نوواک یوکووچ سیزن میں ریکارڈ پانچ ماسٹرزسیریز ٹائٹل سمیت سات اعزاز حاصل کرچکے ہیں اورچھپن میچوں میں انہیں صرف ایک میں شکست ہوئی ہے۔
Comments
Post a Comment