اعجاز بٹ, پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کیلئے التجا



چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ نے پاک، بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کیلئے آئی سی سی کے صدر شرد پوار سے مدد کی درخواست کی ہے۔ اعجاز بٹ نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بھارت کے حالیہ دورے میں وہ بھارتی بورڈ کے حکام سے نہیں مل سکے تاہم انہوں نے آئی سی سی کے صدرشرد پوار سے ملاقات میں پاک، بھارت کرکٹ امور کے بارے میں بات چیت کی اور ان سے باہمی سیریز کی بحالی کیلئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی درخواست کی۔ آئی سی سی کا صدر مقرر ہونے سے پہلے شرد پوار بھارتی بورڈ کے سربراہ تھے اور وہ پاک، بھارت کرکٹ روابط کی بحالی میں موثر کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پاکستان نے آخری بار دو ہزار سات میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔ ممبئی حملوں کے بعد دونوں ملک صرف آئی سی سی ایونٹس میں ایک دوسرے کا سامنا کرتے ہیں۔ آئی سی سی فیوچر ٹور پروگرام کے تحت پاکستان کو اگلے سال بھارت کا دورہ کرنا ہے۔ اس بارے میں پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ستمبر میں آئی سی سی چیف ایگزیکٹو میٹنگ میں بھارتی حکام سے اس بارے میں مذاکرات کریں گے۔

Comments