بھارت: انٹرنیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ میں پاکستان کی شرکت


نئی دہلی : پاکستان سائیکلنگ ٹیم بھارت میں ہونے والی انٹرنیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ میں شرکت کرے گی۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ کے مطاق یہ ایونٹ اب چار کی بجائے گیارہ ستمبر کو بھارت کے شہر دہلی میں منعقد ہو گا۔ ایونٹ میں شرکت کے لئے قومی سائیکلنگ ٹیم کا آٹھ رکنی دستہ نوستمبر کو بھارت روانہ ہو گا۔ دستے میں چھ کھلاڑی اور دو آفیشلز شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ کی تیاری کے لئے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری ہے اور وہ ایونٹ میں کامیابی کے لئے پرامید ہیں۔

Comments