یوسین بولٹ مقابلے سے باہر
اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ جنوبی کوریا میں جاری عالمی ایتھلیٹکس میں سو میٹر کی دوڑ میں وقت سے پہلے دوڑ پڑنے پر مقابلے سے باہر ہوگئے ہیں۔
عالمی ریکارڈ ہولڈر یوسین بولٹ کے ہم وطن یوہان بلیک نے سو میٹر کی دوڑ میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا ہے۔دفاعی چیمپئن یوسین بولٹ نے جنوبی کوریا کے شہر ڈیگو میں جاری عالمی ایتھلیٹکس میں اس وقت تماشائیوں کو ششدر کر دیا جب وہ وقت سے پہلے دوڑ پڑے۔یوسین بولٹ نے سو میٹر کی ہیٹس میں باآسانی فتح حاصل کر لی تھی اور قوی امکان تھا کہ سو میٹر کی دوڑ بھی وہی جیتیں گے۔ ان کے قریبی حریف امریکی ٹائسن گے اور اپنے ہم وطن اوسافا پاؤل ان فٹ ہونے کی وجہ سے پہلے مقابلے سے باہر ہیں۔یوسین بولٹ نے ابھی دو میٹر اور چار سو ریلے ریس میں حصہ لینا ہے۔یوسین بولٹ نے گزشتہ سال بیجنگ میں اولمپکس مقابلوں میں تین عالمی ریکارڈ بنائے تھے۔ انہوں نےسو میٹر کی دوڑ نو اعشاریہ اٹھاون سیکنڈ میں طے کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔بولٹ دو سو میٹر کی دوڑ میں عالمی ریکارڈ قائم کر چکے ہیں کہ وہ دنیا کے پہلے ایسے ایتھلیٹ ہیں جو ایک ہی وقت میں ایک سو اور دو سو میٹر کی دوڑ میں اولمپکس اور عالمی چیمپیئن ہیں۔
Comments
Post a Comment