چین میں ہونے والا باسکٹ بال میچ کھلاڑیوں کی لڑائی میں میدان جنگ بن گیا۔ چین اور امریکہ کے تعلقات میں تنائو تو چلتا ہی آرہا ہے جسے کم کرنے کے لئے دونوں ممالک کے عہدیدار چین اور امریکہ کا دورہ کررہے ہیں اور شاید اس لئے خیر سگالی کے طورپر چین اور امریکہ کی باسکٹ بال ٹیموں کے درمیان میچ ہوا، اولمپک سپورٹس سینٹر سٹیڈیم میں میچ اس وقت میدان جنگ بن گیا جب دونوں ممالک کی ٹیموں میں تلخ جموں کا تبادلہ ہوا اور ہاتھا پائی شروع ہوگئی، کرسیاں اور بوتلیں ایک دوسرے کے اوپر پھینکی گئی، امریکی ٹیم نے دوسرا میچ کھیلنے شنگھائی جانا ہے جس کی ابھی تصدیق نہیں ہو سکی۔
Comments
Post a Comment