اسلام آباد: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق پاکستانی ٹیسٹ اوپنر مدثر نذر نے کہا ہے کہ وقار یونس کے مستعفی ہونے کے بعد عاقب جاوید کو قومی ٹیم کا کوچ مقرر کیا جائے۔ اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وقار یونس نے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دی ہیں وہ جس وقت کوچ بنے پاکستان کرکٹ شدید مسائل سے دوچار تھی۔ مستقل کپتان تبدیل ہوئے لیکن وقار نے بہت اچھی کار کردگی دکھائی۔ مدثر نذر نے کہا کہ مجھے عاقب جاوید کی صلاحیتوں پر ہمیشہ اعتماد رہا ہے۔ گزشتہ دس سال سے عاقب مختلف حیثیتوں میں کام کر رہے ہیں ان میں اچھا کوچ بننے کی بھر پور صلاحیت ہے اس لیے پی سی بی عاقب جاوید کا تقرر کوچ کی حیثیت سے کرے۔ شاہد آفریدی بھی عاقب جاویدکی تعریف کر چکے ہیں اس لیے عاقب جاوید اور آفریدی کا کمبینیشن پاکستان کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
Comments
Post a Comment