اینڈی راڈک کو سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست

    نیو یارک:جان اسنر اور جولین بینی ٹیو ونسٹن سلم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے جبکہ ٹاپ سیڈ اینڈی راڈک اور رابن ہاس سیمی فائنل میں اپ سیٹ شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے ۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں امریکن کھلاڑی آمنے سامنے تھے جس میں امریکہ کے دراز قد جان اسنر نے ہم وطن ٹاپ سیڈ اینڈی راڈک کو سٹریٹ سیٹس میں 7-6(9-7)اور 6-4جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں فرانس کے جولین بینی ٹیو نے ہالینڈ کے رابن ہاس کو 3-6، 7-6(9-7)اور7-6(8-6) سے اپ سیٹ شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ جولین بینی ٹیو ا ور رابن ہاس کے درمیان 3گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا۔ امریکن اینڈی راڈک ٹینس کی عالمی رینکنگ میں 21ویں نمبر پر ہیں۔

Comments