پیرس ۔ بے گھر افراد کا فٹبال ورلڈ کپ ٹائٹل اسکاٹ لینڈ نے جیت لیا، فائنل میں میکسیکو کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ پیرس میں منعقدہ اس زبردست ایونٹ کا مقصد بے گھر افراد کی آواز بلند کرنا تھی جس میں دنیا بھر سے 64 ٹیموں نے شرکت کی۔ فیصلہ کن معرکہ بہت دلچسپ ثابت ہوا۔ کانٹے دار مقابلے میں اسکاٹ لینڈ نے میکسیکو کو تین کے مقابلے میں چار گول سے آئوٹ کلاس کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ایفل ٹاور کے سائے تلے چمپئن ٹیم کو ٹرافی دی گئی۔ فاتح کھلاڑیوں اور شائقین میں بہت زیادہ جوش و خروش دیکھا گیا۔
Comments
Post a Comment