فاسٹ بائولر بریٹ لی بچوں کو موسیقی کی تربیت دینگے

سڈنی ۔ آسٹریلوی فاسٹ باولر بریٹ لی نے کرکٹ کے علاوہ موسیقی میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے شروع کر دیے۔ بریٹ لی بھارت میں بچوں کو موسیقی کی تربیت دیں گے۔ بھارتی شہر ممبئی میں فاسٹ باؤلر پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے منصوبے سے آگاہ کیا کہ وہ بھارت کے پسماندہ علاقوں میں رہنے والے بچوں کو موسیقی کے گر سکھائیں گے۔ موسیقی کی تربیت دینے کیلئے انہوں نے اپنی میوزک فاؤنڈیشن اور انٹرنیشنل میوزک چینل کی مدد حاصل کی ہے۔ بریٹ لی کا کہنا ہے کہ وہ میوزک کے ذریعے غریب بچوں کے دلوں میں گھر بنانا چاہتے ہیں ۔

Comments