لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش کا کام عید الفطر کے بعد مکمل کیا جائے گا۔ نئے کوچ کی تقرری کے لئے پی سی بی ایک کمیٹی تشکیل دے گا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئے کوچ کے ملکی اور غیر ملکی دونوں آپشن زیر غور ہیں تاہم اس کام کی تکمیل پی سی بی کی قائم کردہ کمیٹی کے ذریعے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر ڈیو واٹمور ان دنوں بھارت کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے انچارج ہیں۔ ان سے بات کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ کوچ ملکی ہو یا غیر ملکی کوشش ہوگی کہ قومی ٹیم کے لئے بہتر کوچ کی تقرری کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لندن میں آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور بھارتی کرکٹ حکام سے ملاقات کر کے انہیں رضامند کریں گے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز نیوٹرل وینیو پر کھیلی جائے۔
Comments
Post a Comment