پاکستان کیخلاف بھی فتح حاصل کریں گے، برینڈن ٹیلر


زمبابوے کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن ٹیلرکا دعویٰ ہے کہ بنگلہ دیش کے بعد پاکستان کیخلاف بھی سیریز جیتیں گے۔ا ن کی ٹیم فتح کے عزم کیساتھ تیاری کررہی ہے۔  پاکستان اورزمبابوے کا واحد ٹیسٹ یکم ستمبر سے بلاوایو میں شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پندرہ میں سے بارہ ٹیسٹ پاکستان اورصرف دو زمبابوے نے جیتے ہیں لیکن چھ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی پر بنگلہ دیش کیخلاف واحدٹیسٹ میں کامیابی اور ون ڈے سیریز چار ایک سے جیتنے کے بعد زمبابویکا مورال بلند ہے اور ہوم گراوٴند ایڈوانٹج نے انکے حوصلے مزیدبڑھا دئیے ہیں۔ برینڈن ٹیلر نے کہاکہ پاکستان دنیا کی بہترین ٹیموں میں شامل ہے اور اس کا موازنہ بنگلہ دیش سے نہیں کیاجا سکتا۔تاہم گراوٴنڈ میں وہی ٹیم فاتح ہوتی ہے جو اچھا کھیلے۔ہماری ٹیم ایک یونٹ کی مانند پرفارم کررہی ہے اور اگر پاکستان کے مقابل بھی متحد ہوکر کھیلے تو اسے بھی ہراسکتے ہیں۔

Comments