انیسہ محمد کی تباہ کن بولنگ: پاکستان کو شکست


 ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے پاکستان کے خلاف پہلا ایک روزہ میچ آٹھ وکٹوں سے جیت لیا سینٹ ونسینٹ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ دی اور آف اسپنر انیسہ کی تباہ کن بولنگ کی وجہ سے پاکستان کی پوری ٹیم اکتالیسویں اوور میں صرف بیاسی رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ انیسہ محمد نے دس اوورز میں چھ میڈن کے ساتھ صرف پانچ رنز دیکر پانچ وکٹیں حاصل کیں نین عابدی چھبیس اور ثناء میر اٹھارہ رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ جواب میں ویسٹ انڈیز نے دو وکٹوں کے نقصان پر بیسویں اوور میں مطلوبہ اسکور پورا کر لیا۔ چار میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ منگل کو سینٹ ونسینٹ میں ہی کھیلا جائیگا۔

Comments