آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر

لندن: سری لنکا کے خلاف پانچ ون ڈے کی سیریز میں شاندار کارکردگی کی بدولت آسٹریلوی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ٹیم رینکنگ میں کینگروز بدستور سرفہرست ہے۔ آسٹریلیا کی سری لنکا کے خلاف ون ڈیسیریز میں تین دو سے کامیابی کے بعد جاری ہونے والی ٹیم رینکنگ میں کینگروز بدستور سرفہرست ہے۔ سری لنکا دوسرے اور بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کا نمبر چھٹا ہے۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔ سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز میں نمایاں کارکردگی کی بدولت آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک دو درجے بہتری کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے ہیں۔ بالرز رینکنگ میں انگلینڈ کے آف اسپنر گریم سوان کا پہلا نمبر ہے۔ آسٹریلیا کے مچل جونسن چار درجے بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پاکستان کے سعید اجمل چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے ڈگ بولنجر پندرہ درجہ بہتری کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ آل راؤنڈرز رینکنگ میں آسٹریلیا کے شین واٹسن پہلے جبکہ سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا نمبر تیسرا ہے۔

Comments