شعیب ملک کو جلد سنٹرل کنٹریکٹ ملنے کا امکان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی انیٹگریٹی کمیٹی کی طرف سے کلیئر ہونے کے بعد امکان ہے کہ شعیب ملک کو پی بی سی کی جانب سے جلد سنٹرل کنٹریکٹ مل جائیگا اور ان کی کٹیگری کا بھی فیصلہ کر دیا جائیگا، میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و مایہ ناز آل رائونڈر شعیب ملک چند ماہ سے ٹیم کا حصہ نہیں تھے  تاہم پی سی بی انیٹگریٹی کمیٹی کی طرف سے کلیئر ہونے کے بعد امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں شعیب ملک کو پی سی بی کا سنٹرل کنٹریکٹ مل جائیگا اور ان کی کٹیگری کا بھی فیصلہ کر دیا جائیگا۔

Comments