قومی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ کی تلاش کیلئے پی سی بی کی کمیٹی قائم

لاہور...پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوچ کی تلاش کیلئے انتخاب عالم کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ زمبابوے روانگی سے قبل کوچ وقار یونس نے استعفیٰ دے دیا ،زمبابوے کیخلاف سیریز ان کا آخری اسائمنٹ ہے۔نئے کوچ کی تلاش کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے چیئرمین انتخاب عالم ہوں گے جبکہ اراکین میں ظہیر عباس اور کرنل نوشاد شامل ہیں۔ سابق کپتان رمیز راجہ کمیٹی کی معاونت کریں گے۔ کمیٹی عید کی چھٹیوں کے بعد کوچ کی تلاش کا کام شروع کرے گی ،کمیٹی اس سلسلے میں ملکی اور غیرملکی کوچزکو زیر غور لائے گی۔

Comments