ڈھاکہ ۔ شائقین کرکٹ کی جانب سے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو وطن واپسی پر شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا۔ زمبابوے کے دورے میں بنگلہ دیش کو واحد ٹیسٹ میں 130 رنز سے شکست ہوئی۔ ون ڈے سیریز میں بنگلہ دیش کو تین دو سے ہار کا منہ دیکھنا پڑا۔ بنگلہ دیشی ٹیم زمبابوے کے ناکام دورے کے بعد جب ایئر پورٹ سے باہر آئی تو مشتعل تماشائیوں نے کھلاڑیوں کے خلاف نعرے بازی کی۔ شائقین نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے، بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ ہم تیاری کے بغیر گئے تھے اس لئے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
Comments
Post a Comment