سنسناٹی ٹینس:اعصام الحق اور بوپنا کو کوارٹرفائنل میں شکست


پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے بھارتی پارٹنر روہن بوپناسنسناٹی ماسٹرز ڈبلز کوارٹرفائنل میں ہارگئے۔  سنسناٹی میں کھیلا جارہا ماسٹرز سیریز ٹورنامنٹ ٹینس گرینڈ سلیم یوایس اوپن سے قبل آخری وارم اپ ایونٹ ہے۔
یوایس اوپن پیرسے نیویارک میں شروع ہوگا۔ اعصام اور بوپنا کو کوارٹرفائنل میں فرانس کے مائیکل لورڈا اور کروشیا کے نیناد زمونچ نے اسٹریٹ سیٹ میں شکست دی۔ پاک،بھارت پیئر میچ میں بالکل آؤٹ آف فارم نظر آیا اور صرف پانچ گیمز میں کامیابی حاصل کرسکا۔ لورڈا اور زمونچ چھ تین اور چھ دوسے جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

Comments