وقار یونس صحت کی خرابی کیوجہ سے مستعفی ہوئے

لاہور ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے اپنے عہدہ سے مستعفی ہونے کا اعلان صحت ٹھیک نہ ہونے پر کیا ، وقار یونس دورہ زمبابوے مکمل کرنے کے بعد آسٹریلیا روانہ ہوں گے جہاں وہ اپنا علاج کروائیں گے، امکان ہے کہ ان کا علاج 6 ماہ تک جاری رہے گا، میڈیا رپورٹس کے مطابق وقار یونس نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کے اعلان صرف طبیعت کی خراب حالت کے باعث کیا ان کا کرکٹ بورڈ کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہے، وقار یونس جگر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں کی ہدایت پر انہوں نے یہ فیصلہ کیا، پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے اس حوالے سے کہا کہ وقار یونس کی صحت درست نہیں ہے، مکمل صحت یابی کے بعد وقار یونس کے پی سی بی کے دروازے کھلے ہیں۔

Comments