لاہور: پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کامن ویلتھ گیمز کے دو گولڈمیڈلسٹ ریسلرز محمد انعام اور اظہر حسین کو ٹریننگ کے لئے جنوبی کوریا بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ اولمپک کونسل آف ایشیاء نے ریسلرز کے لئے جنوبی کوریا میں لگائے جانیوالے دو ماہ کے تربیتی کیمپس میں پاکستانی ریسلرز کو بھیجنے کی دعوت دی تھی۔ پی او اے کی ہدایت پر ریسلنگ فیڈریشن نے کامن ویلتھ گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ریسلرز محمد انعام اور اظہر حسین کا انتخاب کیا ہے، جو دو ماہ کی ٹریننگ پر جنوبی کوریا جائیں گے۔ اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ میں حصہ لینے والے دیگر تین ریسلرز کے لئے پاکستان میں ہی ٹریننگ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پانچوں ریسلرز اپریل میں چین اور پھر مئی میں فن لینڈ میں ہونے والے اولمپک کوالیفائنگ راوٴنڈ میں حصہ لیں گے۔
Comments
Post a Comment