انگلش پرئمیر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی کامیابی

لندن…ایٹلیٹکو میڈرڈ کو فالکاوٴ کی شکل میں نیا اسٹرائیکر مل گیا، انگلش پریمیئر لیگ میں دفاعی چیمپین مانچسٹر یونائیٹڈ نے ٹونٹنہم کو تین ،،صفر سے شکست دے دی ۔ اسپینش کلب نے پچیس سالہ کولمبین اسٹرائیکر فالکاوٴ کو اسکواڈ میں شامل کرنے کا باقاعدہ اعلان کردیا ،،یورپا لیگ میں سترہ گولز کا ریکارڈ بنانے والے اسٹرائیکر کا کہنا ہے کہ وہ نئے کلب کی جانب سے کھیلنے کو ایک چیلنج سمجھتے ہیں۔ دوسری جانب انگلش پریمئر لیگ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ٹونٹہم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد تین صفر سے شکست دی، دفاعی چیمپینز کی جانب سے ویلبیک، اینڈرسن اور رونی نے گول اسکور کئے۔

Comments