کیرولین ووزنیا نے ڈبلیو ٹی اے نیو ہیون ٹائٹل جیت لیا

 لندن: عالمی نمبر ایک ڈنمارک کی کیرولین ووزنیا کی نے ڈبلیو ٹی اے نیو ہیون کا چوتھا ٹائٹل جیت لیا۔ نیو ہیون میں ہونیوالے ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کے فائنل میں ٹاپ سیڈ کیرولین ووزنیا کی نے جمہوریہ چیک کی پیٹرا کیٹکوسکا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ چار اور چھ ایک سے شکست دی۔ بارش کے باعث فائنل ایک گھنٹے تک روکنا پڑا۔ ڈینش ٹینس سٹار ووزنیا کی کیریئر کے اٹھارہ ڈبلیو ٹی اے ٹائٹلز جیت چکی ہیں لیکن وہ گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام نہیں کر سکی ہیں۔

Comments