خاتون کوہ پیما کا لازوال ریکارڈ
آسٹریا کی ایک کوہ پیما خاتون نے بغیر اضافی اکسیجن کوہ ہمالیہ میں آٹھ ہزار میٹر (چھبیس ہزار فٹ) سے بلند چودہ چوٹیاں سر کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ چالیس سالہ گرلنڈ کالٹن برونر نے دنیا میں سب سے مشکل سمجھی جانے والے کے ٹو کو منگل کے روز مقامی وقت کے مطابق شام چھ کر بج اٹھارہ منٹ پر سر کیا ہے۔
پاکستان اور چین کی سرحد پر واقع کے ٹو دنیا کا مشکل ترین پہاڑ سمجھا جاتا ہے۔
کالٹن برونر پہلی خاتون ہیں جنہوں نے آکسیجن کی بوتل کی مدد کے بغیر ساری چوٹیاں سر کی ہیں۔کالنٹن کے شوہر رالف ڈومووٹس نے انکی ویب سائٹ پر لکھا ہےکہ وہ کے ٹو سر کر کے بہت خوش ہیں۔
گرلنڈ کالٹن برونر پیشے سے ایک نرس ہیں اور دنیا کی تیسری ایسی خاتون ہیں جنہوں نے ہمالیہ میں آٹھ ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کی ہیں۔ تاہم گرلنڈ کالٹن برونر پہلی ایسی کوہ پیما ہیں جنہوں نے اکسیجن کا سلنڈر استعمال کیے بغیر ان بلند چوٹیوں کو سر کیا ہے۔
گرلنڈ کالٹن برونر کے شوہر نے ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ وہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق چھ بج اٹھارہ منٹ پر آٹھ ہزار چھ سوگیارہ فٹ بلند کے ٹو چوٹی پر پہنچیں۔ ان کے ہمراہ تین اور کوہ پیما بھی تھے۔
کے ٹو ماؤنٹ ایورسٹ کے بعد دنیا کی سب سے بلند چوٹی ہے۔
گرلنڈ کالٹن برونر چھ بار پہلے بھی کے ٹو کی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کر چکی ہیں لیکن ان کی یہ تمام کوششیں ناکام رہی تھی۔
Comments
Post a Comment