برطانیہ: پاک بھارت فٹبال میچ جاں بحق تین پاکستانیوں کے نام


لندن : پاکستان اور بھارت کےدرمیان انگلینڈ میں کھیلے جانے والےفٹبال میچ کو برمنگھم میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانی نوجوانوں کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن اور آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے اسپانسرز کی درخواست پر تین ستمبر کو ڈربی میں کھیلے جانے والے پاک بھارت فٹبال میچ کو جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میچ سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی جاں بحق ہونیوالے پاکستانی نوجوانوں کے لواحقین کو دی جائے گی۔ برمنگھم فسادات میں جاں بحق ہونے والے تین پاکستانی نوجوانوں میں ہارون جہاں، عبدالمصور اور شہزاد علی شامل تھے۔

Comments