آسٹریلیا کے اہم بلے باز رکی پونٹنگ سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔ وہ اپنی اہلیہ کے ہاں دوسرے بچے کی ولادت کے باعث وطن واپس روانہ ہو رہے ہیں اور جمعرات سے کانڈی میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میں نہیں کھیلیں گے۔ ان کی جگہ شان مارش ممکنہ طور پر اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کر سکتے ہیں۔
سری لنکا کے خلاف گال میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے چند گھنٹوں بعد رکی پونٹنگ کو ہنگامی طور پر وطن واپس بھیجنے کے انتظآمات کیے گئے ہیں۔ وہ ایک ہفتے تک آسٹریلیا میں قیام کے بعد تیسرے ٹیسٹ سے قبل دوبارہ ٹیم میں شمولیت اختیار کریں گے۔
پہلے ٹیسٹ میں فتح کے ساتھ رکی پونٹنگ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جو اپنی ٹیم کی 100 فتوحات میں اس کی نمائندگی کر چکے ہیں۔
Comments
Post a Comment