گالے(سن)سری لنکا اور آسڑیلیا کے درمیان جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے گالے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسڑیلیا کی ٹیم نے میزبان سری لنکا کو 125رنز سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کرلی ہے، سری لنکن ٹیم کو مہیلا جے وردھنے کی ایک سو پانچ رنز کی اننگز بھی شکست سے بچانے کیلئے ناکافی ثابت ہوئی جبکہ انجیلو میتھیوس صرف پانچ رنز کے فرق سے اپنی سنچری سکور کرنے میں ناکام رہے، آسڑیلیا کی جیت میں اہم کردار آسڑیلوی فاسٹ بائولرریان ہیرس نے ادا کیا جنہوں نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تفصیلات کے مطابق آسڑیلیا کی ٹیم جسے میچ جیتنے کیلئے 379 رنز کا ہدف ملا تھا میچ کے چوتھے روز 253 رنز پر آئوٹ ہوگئی اور میچ ایک سوپچیس رنز سے ہارگئی، سری لنکا کی جانب سے اپل تھارنگا نے صفر، تلکرتنے دلشان نے بارہ، کماراسنگاکارا نے سترہ، مہیلا جے وردھنے نے ایک سو پانچ، سماراویرا نے صفر، پراسنا جے وردھنے نے صفر، انجیلو میتھیوس نے 95، سورج رندیو نے صفر، رنگنا ہیراتھ نے بارہ، سورنگا لکمل نے پانچ اور ویلیگیدرا نے چار رنز ناٹ آئوٹ بنائے، آسڑیلیا کی جانب سے ریان ہیرس نے پانچ، مچل جانسن اور شین واٹسن نے دو دو جبکہ نتھن لیون نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments
Post a Comment