پاکستان انڈر 16 فٹبال ٹیم کویت روانہ


پاکستان کی انڈر سکسٹین فٹ بال ٹیم اے ایف سی چیمپئین شپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے چھ میچز کھیلنے کے لیے منیر آفتاب کی قیادت میں کویت روانہ ہو گئی۔ بائیس کھلاڑیوں اور پانچ آفیشلز پر مشٹمل پاکستان کی انڈر سکسٹین فٹ بال ٹیم ایشئین فٹ بال کنفڈریشن کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے لیے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ سے براستہ اومان کویت روانہ ہو ئی۔ ٹیم کویت میں تیرہ روزہ دورے کے دوران پانچ میچ کھیلے گی، اس راؤنڈ میں پاکستان کے علاوہ کویت، یمن، مالدیپ، افغانستان اور اوبان کی ٹیمیں شامل ہیں۔ ٹیم کے کوچ سجاد احمد اور کپتان منیر آفتاب نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم کی تیاری اچھی ہے وہ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے۔

Comments