ورلڈایتھلیٹکس:یوسین بولٹ نے 200میٹرریس جیت لی


  ورلڈ اور اولمپک چیمپئن جمیکا کے یوسین بولٹ نے ورلڈایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں دوسو میٹر ریس گولڈمیڈل جیت لیا۔ جنوبی کوریا کے شہرڈیگو میںجاری چیمپئن شپ میں یوسین بولٹ نے انیس اعشاریہ چارصفر سیکنڈ سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔امریکا کے والٹر ڈکس نے سلور اورفرانس کے کرسٹوف لیمپٹ نے برانز میڈل جیتا۔ آسٹریلیا کے سیلی پیئرسن نے سومیٹر ہرڈلزبارہ اعشاریہ دوآٹھ سیکنڈ میں جیتی۔ امریکی ڈنیلے کرنتھینز اور ڈان ہارپر نے سلور اور برانز میڈل حاصل کیا۔پندرہ سو میٹر ریس میںکینیاکے ازبیل کیپروپ نے پہلی انکے ہم وطن سیلس کپل گیٹ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ جرمن میتھیاس ڈی زورڈو نے چھیاسی اعشاریہ دوسات میٹرجیولین پھینک کر جیولین تھرو گولڈمیڈل جیتا۔ویمنز چارضرب چار سومیٹر امریکا کی ٹیم نے جیتی۔روس کی ایناچچیرووا نے دواعشاریہ صفر تین میٹر اونچی چھلانگ لگاکر ہائی جمپ گولڈمیڈل اپنے نام کیا۔

Comments