پہلی ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان اوربھارت آج فائنل میں مدمقابل ہونگے
دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر 21 بار فائنل میں مدمقابل آچکی ہیں، پاکستان گیارہ اور بھارت دس بار فاتح رہا
ارڈوس(سن)پاکستان اور بھارت کے درمیان ہاکی کے میدان میں اتوار کو 22 ویں مرتبہ فائنل کھیلا جائے گا اب تک کھیلے گئے مختلف 21 فائنل میں پاکستان کا پلہ بھاری رہا اور اس نے 11 میں کامیابی حاصل کی جبکہ دس میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا اعداد وشمار کے مطابق اولمپک گیمز میں دونوں ملکوں کے درمیان 3 مرتبہ فائنل میں ٹکرا ہوا۔ پاکستان کو صرف ایک میں فتح ملی ورلڈ کپ میں کھیلے گئے ایک فائنل میں بھی پاکستان ہارگیا۔ ایشین گیمز میں کھیلے گئے سات فائنل میں پاکستان نے 6 مرتبہ اپنے روایتی حریف بھارت کو شکست فاش دی۔ ایشیا کپ میں چار مرتبہ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل کھیلا گیا جس میں تین میں جیت نے پاکستان کے قدم چومے اور ایک مرتبہ فتح نے بھارتی ٹیم کو چھوا مختلف ٹورنامنٹ میں 6 مرتبہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مقابل آئی جس میں پاکستانی ٹیم کو خطرات کا سامنا رہا اور صرف ایک مرتبہ کامیابی پاکستانی ٹیم کو ملی اور 5 مرتبہ قومی ٹیم ناکامی سے دوچار ہوئی۔ پاکستان ٹیم کے پاس ایک اعزازیہ بھی ہے کہ پاکستان نے پہلے ایشین گیمز پہلے ورلڈ کپ پہلی چیمپئنز ٹرافی اور پہلے ایشیا کپ کو جیت کر اپنی برتری قائم کی۔
Comments
Post a Comment